ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں رمضان میں بھی مہنگائی کا راج ہے، اس دوران انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام رہی۔ رمضان شروع ہی سے مہنگائی زوروں پر ہے، پہلا عشرہ مکمل ہونے کے باوجود بھی قیمتیں کنٹرول کرنے میں انتظامیہ ناکام رہی۔
تحصیل جھانگیرہ میں گوشت 1100 روپے جبکہ فروٹ کی قیمتیں اس حد کو پہنچ چکی ہیں کہ انہیں خریدنا کسی کے بس کی بات نہیں رہی۔ دوسری طرف مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے سرکار کی جانب سے قائم کردہ شکایت ماینٹرنگ ڈیسک بھی غیر فعال ہے، وہاں پکری تمام کرسیاں خالی ہیں۔
اس صورتحال میں عوام مایوسی کا شکار ہو گئی ہے، عوام نے حکام سے مہنگائی قابو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ضلع نوشہرہ میں رمضان میں بھی مہنگائی کا راج ہے، اس دوران انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام رہی۔
