امریکا حماس کے حامیوں کے گرین

امریکا حماس کے حامیوں کے گرین کارڈ اور ویزے منسوخ کرنے لگا

ویب ڈیسک: امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا حماس کے حامیوں کے گرین کارڈ اور ویزے منسوخ کررہا ہے تاکہ انہیں بغیر کسی کاغذی کارروائی اور وقت ضائع کئے بغیر ڈی پورٹ کیا جاسکے۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے اعلان کے باوجود امریکا کی وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو فلسطین نواز شخصیت محمود خلیل کو جبری طور پر وطن بھیجنے سے روک دیا ہے، جسے اس سلسلے میں ان کی پہلی ہی ناکامی تصور کیا جا رہا ہے۔
گرین کارڈ ہولڈر محمود خلیل کی وکیل ایمی گرئیر نے اپنے مؤکل کی گرفتاری عدالت میں چیلنج کی، جس پر جج جیسی فرمین نے فریقین کے دلائل کیلئے 12مارچ کی تاریخ مقرر کر دی۔
ذرائع کے مطابق محمود خلیل الجزائر کی شہریت رکھتے ہیں مگر ان کے آباو اجداد کا تعلق فلسطین سے ہے، انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی سےعالمی امور میں پچھلے سال ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں:  بٹ خیلہ میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا