سٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ برقرار

سٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ برقرار رکھنا حکومتی دعویٰ کے برعکس ہے، مزمل اسلم

ویب ڈیسک خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ برقرار رکھنا حکومتی دعویٰ کے برعکس ہے، سٹیٹ بینک کے اقدام سے حکومتی معاشی پالیسی کھول کر رکھ دی۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے حکومت کے معاشی استحکام بیانیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک نے حکومتی معاشی استحکام کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک نے افراط زر کے اعدادوشمار 2 فیصد سے کم ہونے کے باوجود پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کا معاشی استحکام کا دعویٰ حقیقت کے برعکس ہے۔
مشیر خزانہ کے مطابق سٹیٹ بینک نے خود اعتراف کیا ہے کہ زیادہ درآمدات اور کمزور مالیاتی حالت کی وجہ سے بیرونی خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ اسی وجہ سے بیرونی کھاتے پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ سٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ برقرار رکھنا حکومتی دعویٰ کے برعکس ہے، سٹیٹ بینک کے اقدام سے حکومتی معاشی پالیسی کھول کر رکھ دی ہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے عرب امارات کے وفدکی ملاقات،والدہ کےانتقال پرتعزیت کی