معروف کورین پاپ اسٹار کمرے میں مردہ پائے گئے

معروف کورین گلوکار اور نغمہ نگار وہیسونگ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلڈز اور آر اینڈ بی میوزک کے لیے مشہور گلوکار وہیسونگ 10 مارچ 2025 کو سیئول میں کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب گلوکار کا مینیجر ان سے ملنے میں ناکام ہوا تو اس نے ان کی والدہ سے رابطہ کیا جنہوں نے بیٹے کو گھر کے اندر مردہ حالت میں پایا۔
ابتدائی رپورٹ میں اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ گلوکار موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی تاہم موت کی اصل وجہ جاننے کیلئے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گلوکار کے گھر سے کوئی ایسے ثبوت نہیں ملے جس سے یہ ثابت ہو سکے کے اس نے خودکشی کی ہے تاہم منشیات کی اوور ڈوز کے بارے میں قیاس آرائیاں سامنے آئی ہیں۔