ویب ڈیسک: ضلع دیر کے علاقے خال میں فلائنگ کوچ نے تین کاروں کو ٹکر مار دی، جس میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فلائنگ کوچ کی ٹکر کے بعد ایک کار دریا کے کنارے جاگری، حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ارتکاب جرم کےبعد فلائنگ کوچ ڈرائیور موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
