1200px Topaz from Pakistan

وزیراعظم کی قیمتی جواہر کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کی تجویز

اسلام آباد : وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس،ملک میں موجود مختلف جواہرکے قدرتی ذخائرکو بروئےکارلانے کے حوالےسےاجلاس.

اجلاس میں ملک میں موجود قیمتی جواہر(زمرد، لعل، یاقوت، نیلم) کے مصدقہ ذخائرپرتفصیلی غور،شعبے میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ،جواہر کےحوالے سےغیر ملکی سرمایہ کاری اوربرآمدات پرغور.

اس ضمن میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مابین کوارڈینیشن و دیگر متعلقہ امور پر بھی تفصیلی غور،جواہر کے شعبے میں ملکی استعداد سے مکمل طور پر مستفید ہونے اورملکی برآمدات پر تفصیلی غورکیا گیا، برآمدات میں اضافے کے ضمن میں حائل رکاوٹوں اور متعلقہ ایشوز پر بھی تفصیلی غور کیا گیا.

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں بھی میٹرک امتحانات شروع، سیکرٹری پشاور بورڈ کے سرپرائز راونڈ

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں ان وسائل کو برؤے کار لانے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ جواہر کے شعبے کے فروغ سے نہ صرف اس سیکٹر میں نوجوانوں کے لئے بے شمار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ اس سے ملک کی برآمدات میں اضافے میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جواہر کے شعبے میں درپیش مسائل اور اس سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ اس حوالے سے جامع اور مفصل روڈ میپ تشکیل دیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق

اس کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم نے جواہر کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری اور برآمدات میں فروغ کےسلسلے میں ون ونڈو سہولت کی فراہمی کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں جیم سٹون سٹی کے قیام کی تجویز کو بھی سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ اس تجویز پر مزید غور کرکے لائحہ عمل و طریقہ کار پر مبنی رپورٹ پیش کیا جائے۔