ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوگئے۔
سابق کرکٹر محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دور نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوئے ہیں،اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔
محمد یوسف کو پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا،دستبر دار ہونے کے بعد بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف کے متبادل کے طور پر کسی کی تقرری نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 12 مارچ کی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگی جہاں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔
