اقوام متحدہ کی جعفر ایکسپریس

ایران اور اقوام متحدہ کی جعفر ایکسپریس پر دہشتگرد حملہ کی شدید مذمت

ویب ڈیسک: ایران اور اقوام متحدہ کی جعفر ایکسپریس پر دہشتگرد حملہ کی شدید مذمت، شہریوں کے خلاف حملے کو ناقابل قبول قرار دیدیا، معصوم مسافروں کی جلد رہائی ممکن بنانے کا مطالبہ، ٹرین حادثے سے متعلق صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی ایران اور اقوام متحدہ کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سٹیفن ڈوجارک کا کہنا ہے کہ شہریوں کے خلاف حملے ناقابل قبول ہیں، ٹرین حادثے سے متعلق صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، معصوم مسافروں کو یرغمال بنانے کی خبر پر انتہائی افسوس ہوا، مسافروں کی رہائی جلد ممکن بنائی جائے۔
دوسری جانب ایران نے پاکستان میں مسافر ٹرین پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران مسافروں کے خلاف دہشت گرد کارروائی کی سختی سے مذمت کرتا ہے، شہریوں کو نشانہ بنانا خوفناک ہے، ایرانی حکومت معصوم شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
ایرانی سفارتخانے کے ترجمان کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ بلوچستان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو یرغمال بنایا گیا، شہریوں کے خلاف پرتشدد اقدامات اور اہم مواصلاتی نظام کو متاثر کرنا انسانیت کے خلاف بزدلانہ جرم ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی 9مئی سے متعلق تمام کیسز ایک ساتھ سننے کی استدعا مسترد