دہمتھوڑ پل سے سوزوکی نیچے گرگئی

ایبٹ آباد، سکول کے بچوں سے بھری گاڑی کھائی میں جا گری،2 جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ اباد کے تھانہ نواں شہر کی حدود دہمتوڑ میں سکول کے بچوں سے بھری گاڑی کھائی میں جا گری ، جس میں‌ 2 جاں بحق 11 شدید زخمی ہوئے ہیں.
ذرائع کے مطابق سکول کے بچوں سے بھری گاڑی کھائی میں گرنے کے اس دلخراش واقعہ میں‌جاں‌بحق ہونے والوں میں‌ڈرائیور اور ایک بچی شامل ہیں. گاڑی بگنوتر سے سکول کے بچوں کو لے کر ایبٹ آباد آ رہی تھی کہ اس دوران حادثے کا شکار ہو گئی.
زخمیوں کو فوری علاج معالجیہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو ٹیم حادثے کے بعد جب جائے وقوعہ پہنچی تو مقامی لوگوں نے زخمیوں کو امدادی کارروائیاں شروع کر رکھی تھیں، پھر ریسکیو کے ساتھ مل کر مقامی افراد نے زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا۔
مقامی افراد کا کہنا تھا کہ سوزوکی پک اپ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے موڑ کاٹنے کے دوران پیش ایا، اس حادثہ میں ایک بچی جو موقع پر جاں بحق ہو گئی تھی، اس کی نعش کو بھی ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بھارت سے 50ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف