بچی ونی کرنے کے کیس

ڈی آئی خان، بچی ونی کرنے کے کیس میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک: ڈيرہ اسماعیل خان میں بچی ونی کرنے کے کیس میں گرفتار ملزمان فرید اور کفایت کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا، جبکہ نامزد 2 ملزمان ملک عنایت اور رمضان نے عدالت میں پیش ہو کر خود کو حوالہ کر دیا، جس پر انہیں 15 مارچ تک عبوری ضمانت مل گئی، جبکہ واقعے کا ایک ملزم جلال مفرور ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بچی کو ونی سے بچانے کی کوشش میں خودکشی کرنے والے والد عادل کی قبر کشائی اور اس کے آڈیو پیغام کا فارنزگ کرانے کا بھی حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں بھگوانی میں پنچایت کی جانب سے 12 سال کی بچی کو ونی کیے جانے پر والد نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی تھی، جبکہ اس اقدام سے قبل اپنے آڈیو پیغام میں والد نے 6 افراد کو بچی کو ونی کرنے کا ذمہ دار قراردیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: نجی تعلیمی اداروں کے امتحانی مراکز سرکاری اداروں میں منتقلی کافیصلہ