ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے القادرٹرسٹ کیس کے 190 ملین پاؤنڈ تعلیم پر خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نجی کالج میں منعقدہ خصوصی شو میں وفاقی سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی نے شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے تمام سرکاری سکولوں میں نہ صرف تعلیم اور کھانا مفت فراہم کیا جاتا ہے بلکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمیت بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی کی تعلیم بھی شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے القادرٹرسٹ کیس کے 190 ملین پاؤنڈ تعلیم پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
