ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں اضاخیل گندم گودام سے 17سو میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے این آر سی اضاخیل گندم گودام سے گندم کی خوردبرد کے معاملے کی انکوائری اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے شروع کر دی ہے، ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ اور متعلقہ افراد کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں۔ انکوائری کے دوران این آر سی اضاخیل سے 17 ہزار سے زیادہ گندم کے تھیلے (17 سو میٹرک ٹن گندم) اور 3309 خالی تھیلے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے خزانے کو 19 کڑور 77 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔
قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد پولیس اسٹیشن اینٹی کرپشن ضلع نوشہرہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی، اور کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے، جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ یاد رہے ضلع نوشہرہ میں اضاخیل گندم گودام سے 17سو میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
