پنجاب میں دو ایوانی نظام

پنجاب میں دو ایوانی نظام لانے کی تیاریاں، قرارداد منظور

ویب ڈیسک: صوبہ پنجاب میں دو ایوانی نظام لانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ہے، اس کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا نمونہ پیش کیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن امجد علی جاوید نے صوبے میں وفاق کی طرز پر دو ایوانی نظام قائم کرنے کی قرار داد پیش کی، جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی رکن سارہ احمد نے بنوں حملے کی مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پیش کی، اس قراردار کو بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث کسان بدترین حالات سے دوچار ہیں، وزیر زراعت عاشق کرمانی نے اس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ساڑھے 6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ دیا جاچکا ہے، جس سے 50 ارب روپے کی خریداری کی گئی ہے۔
حکومتی رکن امجد علی جاوید نے مزدور کی کم ازکم تنخواہ 37 ہزار روپے پر عمل درآمد نہ ہونے پر محکمہ تعلیم اور دیگر سرکاری اداروں کو آڑے ہاتھوں لیا، اور اسے غریب طبقہ کیساتھ ظلم قرار دیدیا۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں بھارت اور افغانستان کیخلاف قرارداد لائیں گے، پاکستان