دہشتگردوں میں خودکش بمبار بھی موجود

جعفرایکسپریس حملہ، دہشتگردوں میں خودکش بمبار بھی موجود ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک: جعفرایکسپریس حملے کے دہشتگردوں میں خودکش بمبار بھی موجود ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ خودکش بمبار مسافروں کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد خود کش جیکٹیں پہنے ہوئے ہیں، اور لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ جعفرایکسپریس حملے کے دہشتگردوں میں خودکش بمبار بھی موجود ہیں، تاہم اس کے باوجود سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار یرغمالی مسافروں کے بالکل ساتھ بیٹھا ہوا ہے، دہشت گرد خود کش جیکٹیں پہنے ہوئے ہیں، اورع معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، اسی لئے فورسز انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز کے بعد ملا جلا رجحان