فضائی حملے میں 5 فلسطینی شہید

صیہونیوں کی بربریت جاری، فضائی حملے میں 5 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: جنگ بندی معاہدوں کے بعد اور اس دوران بھی صیہونیوں کی بربریت جاری رہی، حالیہ فضائی حملے میں 5 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ فضائی حملہ غزہ اور مصر کے سرحدی بارڈر پر کیا گیاہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ اور مصر کے سرحدی بارڈر پر فضائی حملے میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے، صیہونی فوج نے جنین شہر میں ایک معمر خاتون سمیت 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جبکہ عمارتوں کے ملبے سے 24 گھنٹوں میں 32 لاشیں برآمد کر لی گئیں۔
حالیہ واقعہ کے بعد 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 48 ہزار 503 ہوگئی، جبکہ اس دوران زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 927 تک جا پہنچی ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق غزہ کی بجلی کاٹنے کا اقدام بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کرے۔
حماس کے مطابق اسرائیلی فورسز اب بھی غزہ اور مصر کے درمیان سرحدی علاقے پر قابض ہیں، اور غیر ملکی امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہی ہیں۔ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج کو فلاڈیلفیا کوریڈور سے پیچھے ہٹنا تھا۔

مزید پڑھیں:  عید الفطر کس تاریخ کو ہوگی ؟، پیش گوئیاں سامنے آگئیں