ویب ڈیسک: اسلحہ رکھنے کے تمام اتھارٹی لیٹرز منسوخ کرتے ہوئے شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ144 نافذ کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ایک ماہ کیلئے دفعہ144 نافذ کر دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان یوسف کریم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہو گی۔
اعلامیہ کے مطابق اسلحہ رکھنے کے تمام اتھارٹی لیٹرز منسوخ کرتے ہوئے شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ تمام غیر قانونی وائیفائی ڈیوائسز اور غیر رجسٹرڈ سم بند کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
