ویب ڈیسک: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے ایس آئی ایف سی کی جانب سے پیش کردہ درخواست نظر انداز کرتے ہو ئے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ مسترد کر دیا۔
آئی ایم ایف حکام کی وزارت خزانہ اور ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات ہوئی، اس دوران عالمی مالیاتی فنڈ کو بتایا گیا کہ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کر کے پل کا کردار ادا کر رہا ہے، اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ کر دیا، جسے آئی ایم ایف نے مسترد کر دیا۔
پاکستانی حکام نےچاغی سے گوادر تک ریلوے ٹریک کے منصوبے پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ بھی کیا تھا، اس حوالے سے بتایا گیا کہ ریکوڈک سے نکلنے والی معدنیات کو گوادر تک پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ، ریلوے ٹریک کی ضرورت ہے، اس لئِے اس منصوبے کیلئے خصوصی ٹرانسپورٹ لائن تعمیر ناگزیر ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد کو ایس آئی ایف سی حکام نے سرمایہ کاری، گورننس، سٹرکچر پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔
