نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ

ایبٹ آباد، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں مسلم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مدثر خان اپنے ولد اکثر خان کے ساتھ کھوکھر میرا کے مقام پر کھڑا تھا، کہ اس دوران نامعلوم افراد موٹر کار میں سوار تھے آئے اور گاڑی کے اندر سے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حویلیاں پولیس نے نعشوں کو حویلیاں ہسپتال منتقل کر دیا ، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  چیف الیکشن کمشنر اور ممبرانِ کی تعیناتی میں تاخیر، اپوزیشن عدالت جا پہنچی