تنخواہیں اور پنشن ایڈوانس

عید الفطر: خیبر پختونخوا حکومت کا تنخواہیں اور پنشن ایڈوانس دینےکافیصلہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے بھی عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عید الفطر کے پیش نظر تمام سرکاری ملازمین کومارچ کی تنخواہیں اور پنشن 20تاریخ کو دی جائیں گی ۔
دوسری طرف ملک بھر میں عید الفطر پر چھ چھٹیاں ہونے کا امکان ہے،رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ اس صورت میں عیدالفطر کے تین ایام یعنی 31 مارچ اور یکم و دو اپریل کو عید منائی جائے گی۔
تاہم تیس روزے پورے ہونے کی صورت میں عید یکم اپریل منگل تا جمعرات منائی جائے گی۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیشتر حصوں میں 30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آ جائے گا، کیونکہ اس وقت اس کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جو چاند کے نظر آنے کی شرائط کے عین مطابق ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان :ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ