: 200سے زیادہ تابوت بولان

جعفر ایکسپریس حملہ: 200سے زیادہ تابوت بولان پہنچا دیئے گئے

ویب ڈیسک: جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ ریلوے سٹیشن سے 200سے زیادہ تابوت ریلیف ٹرین کے ذریعے بولان پہنچا دیئے گئے ۔
سرکاری سطح پر جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں حملے کے بعد کارروائی کے دوران اب تک ہلاکتوں کی تعداد کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ کے ریلوے سٹیشن سے 200سے زیادہ تابوت ریلیف ٹرین پر بولان کی جانب روانہ کئے گئے ۔
ریلوے کے ایک افسر نے اس حوالے سے بتایا کہ آج ایک ریلیف ٹرین کوئٹہ سے بولان کی جانب روانہ کی جا رہی ہے جس میں مختلف سامان موجود ہے۔
ایک اور اہلکار نے بات کرتے ہوئے کہا انتظامیہ کی جانب سے پلیٹ فارم پر اب تک 90 خالی تابوت لائے گئے جنہیں اس ٹرین میں روانہ کیا جائے گا جبکہ ٹرین کی روانگی سے قبل اس پر مزید 130 تابوت بھی رکھے جائیں گے جن کے سٹیشن پہنچنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ایف سی کے اہلکاروں کی بڑی تعداد پلیٹ فارمز پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  بڑھتی چوری وڈکیتی، ٹانک میں پیٹرولیم پمپس بند رکھنے کا فیصلہ