ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنماء اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر شدید تشویش ہے،واقعہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے،بلوچستان اسمبلی کے اکثر نمائندے عوامی مینڈیٹ کے حامل نہیں۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ ہماری سرحدیں غیر محفوظ ہو رہی ہیں،ملک کی معیشت سکڑتی جارہی ہے تمام مکاتب فکر کے درمیان ڈیبیٹ کا آغاز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نمائندے جعلی مینڈیٹ پر اقتدار میں بیٹھے ہیں،ذاتی انا اور پسند نا پسند کی وجہ سے بلوچستان کے حقیقی نمائندوں کو اسمبلی سے باہر رکھاحکمران اپنی ناکام پالیسیاں فوری تبدیل کریں۔
اسد قیصر کا مزید کہنا تھاکہ تمام صوبوں اور طبقات کے نمائندوں کو بٹھا کر ان کے تحفظات سنے جائیں یہ حکومت عوامی مینڈیٹ سے محروم ہے، شہباز شریف کو اخلاقی طور پر مستعفی ہونا چاہیے۔
