ویب ڈیسک: چین نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ما ننگ کے مطابق چین کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور ہم دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھیں گے۔
ترجمان کے مطابق چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون کومضبوط بنانے کو تیار ہے، چین خطے کو پرامن،محفوظ اور مستحکم رکھنے کیلئے تیار ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یرغمالی بنانے کے کسی بھی واقعے کی مذمت کرتیہیں، ٹرین مسافروں کو یرغمالی بنانیکی صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہیں، یرغمالیوں کو فورا رہا کیا جائے۔
