ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیس کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیاگیا۔
متن کے مطابق پشاور مضافاتی علاقہ بڈھ بیر میں مسجد کے امام قاری اختر زمان نے دو بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایاجہاں 9سالہ بچی اور 10سالہ بچے قاری سے ناظرہ قرآن پڑھنے جاتے تھے ۔
مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ بچوں نے بتایا کہ چھٹی کے بعد ہمیں بھاری بھاری زیادتی کا نشانہ بنایاگیا،قاری کے مارنے کی خوف سے کسی کو نہیں بتایا۔
پولیس کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئر ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ،واقعے کی تفتیش اور ملزم کی تلاش شروع کردی۔
متاثرہ بچے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بڈھ بیر ٹیلہ بند کا رہائشی بھٹہ خشت مزدور کرتا ہوں، واقع کے چند دن بعد بچوں سے پوچھ گچھ کی تو زیادتی کا علم ہوا۔
