ون ڈے پلیئرز رینکنگ

نئی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری ، بابراعظم کی دوسری پوزیشن برقرار

ویب ڈیسک: آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس میں بھارت کے شبھمن گل کاپہلا نمبر جبکہ پاکستان کے بابراعظم کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن برقرار ہے۔
نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کیروہت شرما 2 درجیترقی کے بعدتیسرے نمبرپرآگئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کیراچن رویندرا 14 درجیترقی کے بعد14 ویں نمبر پرآگئے۔
ون ڈے بیٹرز میں نیوزی لینڈ کیگلین فلپس 6 درجیترقی کے بعد 24 ویں نمبر آگئے جبکہ جنوبی افریقہ کیڈیوڈ ملر5 درجیترقی کے بعد26 ویں نمبرپر آگئے۔
دوسری جانب ون ڈے بولرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کا پہلا نمبر برقرار ہے،نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر 6 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبرپر آگئے ہیں جبکہ بھارت کیکلدیپ یادیو 3 درجے ترقی سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
بھارت کیرویندرا جڈیجا تین درجیترقی کے بعد 10ویں نمبرپرموجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈکے مائیکل بریسویل رینکنگ میں 10 درجیبہتری کے بعد18ویں نمبرپر آگئے ہیں۔
ون ڈے آل رانڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی کا پہلا نمبر برقرار رہا جبکہ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل 7 اور راچن رویندرا 8 درجے بہتری کے بعد بلترتیب 7 ویں اور 8 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی ڈالر مزید سستا، 280 روپے 35 پیسے کا ہو گیا