کار کو کوسٹر گاڑی کی ٹکر

لوئردیر میں موٹر کار کو کوسٹر گاڑی کی ٹکر، 6 افراد زخمی

ویب ڈیسک: لوئردیر میں موٹر کار کو کوسٹر گاڑی کی ٹکر کا واقعہ رونما ہوا ہے، اس حادثے میں 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں، یہ واقعہ ضلع لوئر دیر کے علاقے دانوہ میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق لوئردیر کے علاقے دانوہ میں موٹر کار اور کوسٹر گاڑی ٹکرا گئے، جس سے 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم کے مبطا قزخمیوں کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان ریسکیو نے کہا کہ حادثے کے بعد ریکوری ٹیم نے گاڑیوں کو ریکور کر لیا۔

مزید پڑھیں:  7آئی پی پیز کی حکومت کو بجلی سستی کرنے کی مشروط پیشکش