گاڑی کے تنازعہ پر فائرنگ

مردان میں گاڑی کے تنازعہ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں گاڑی کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گوجر گھڑی تفہیم القرآن مدرسے کے قریب گاڑی کے تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے، ملزم شاہ میر کی فائرنگ سے سید علی شاہ نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق شخص کو ایم ایم سی منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔

مزید پڑھیں:  26 نومبر احتجاج ، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت توسیع