ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جعفر آپریشن مکمل کرنے اور تمام مسافروں کو بازیاب کرانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیساتھ سہولت کاروں سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے 33 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی ستائش کی، اور کہا کہ دہشتگردی کے اس ناسور کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔ دہشتگردوں کیساتھ سہولت کاروں سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔
