امریکی صدر کا خط ایران پہنچا

جوہری مذاکرات، امریکی صدر کا خط ایران پہنچا دیا گیا

ویب ڈیسک: جوہری مذاکرات کیلئے امریکی صدر کا خط ایران پہنچا دیا گیا جس کی تصدیق ایرانی وزارت خارجہ نے کر دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا بھیجا گیا خط یو اے ای کے توسف سے ایران پہنچایا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر نے امریکی صدر کا خط ایران پہنچا دیا گیا، اماراتی مشیر انور قرقاش نے عباس عراقچی سے ملاقات میں ٹرمپ کا خط ان کے حوالے کیا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔
یاد رہے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کے خیال کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر ہم ایٹمی ہتھیار بنانا چاہیں تو امریکا ہمیں روک نہیں سکے گا، لیکن ہم ایسا نہیں چاہتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران آج پہلے سے زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے، ٹرمپ کا مذاکرات کا مطالبہ رائے عامہ کا دھوکہ ہے، یہ مذاکرات ایران پر سے امریکی پابندیاں اٹھانے کا باعث نہیں بنیں گے۔

مزید پڑھیں:  عدالتی اصلاحات کا مقصد سائلین کو بروقت انصاف دینا ہے،چیف جسٹس