ویب ڈیسک: کینیڈا، میکسیکو اور دیگر ممالک کی اشیا پر ٹیکس لگانے کا امریکی فیصلہ خود ان کے گلے پڑتا دکھائی دینے لگا، چائنا اور کینیڈا کے بعد اب یورپی یونین کی جانب سے بھی ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے امریکی اشیاء پر 28ارب ڈالر کے جوابی ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے امریکی اشیاء پر 28ارب ڈالر کے جوابی ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا، اور یہ بھِ واضح کر دیا کہ ٹیکس کا نفاذ یکم اپریل سے ہو گا۔
یورپی یونین کی جانب سے یہ ٹیکس یورپی سٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد امریکی ٹیکس کے جواب میں لگایا گیا، امریکی ٹیکس سے یورپ کو 10 ارب ڈالر سے زائد کا تجارتی نقصان ہو گا۔
یورپی یونین کے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹیکس کاروبار کیلئے نقصان دہ ہے، امریکا سے اب بھی بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
