بالائی علاقوں میں بارش اور برف

ملک بھر کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردیاں لوٹ آئیں

ویب ڈیسک: ملک بھر کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردیاں لوٹ آئیں، آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے علاقے میں ٹھنڈ بڑھ گئی ہے جبکہ سڑکیں برف سے ڈھک جانے کی وجہ سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ، نوشکی، ژوب میں بارش سے موسم سرد ہوگیا، جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کے باعث ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، شگر میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک بھر کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سریاض لوٹ آئیں جبکہ اس کے ساتھ ہی بالائی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا، اسی لئے مقامی لوگوں سمیت سیاحوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بغضِ عمران میں جعلی حکومت نے بیوروکریسی کو بھی تباہی کے دہانے کھڑا کردیا