تنخواہ اور پنشن 20 مارچ تک

پشاور، سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن 20 مارچ تک جاری کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن 20 مارچ تک جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
صوبائی حکومت نے عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن 20 مارچ تک ادا کرنے ہدایات کر دی ہے، ایڈوانس کے طور پر سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور ریٹائر ملازمین کو پینشن کی ادائیگی 20 مارچ سے شروع کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہے، اور اس سلسلے میں فنانس ڈیپارٹمنٹ تمام ڈسٹرکٹس ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع کرے گی۔
ذرائع کے مطابق بعض محکموں میں ریٹائر ملازمین کی پینشن کے مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے 3تھانوں پر دہشتگرد حملے ناکام، دو اہلکار زخمی