55سالہ شخص بیٹوں کے سامنے قتل

پشاور، جائیداد کے تنازعہ پر 55سالہ شخص بیٹوں کے سامنے قتل، رپورٹ درج

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقے ریگی میں جائیداد کے تنازعہ پر 55سالہ شخص بیٹوں کے سامنے قتل، بیٹے بال بال بچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ریگی کے علاقے میں جائیداد کے تنازعہ پر 55سالہ شخص بیٹوں کے سامنے قتل کر دیا گیا جبکہ بیٹے بال بال بچ گئے۔ پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ محلہ ممبر ریگی یوسفزئی میں پیش آیا ہے جہاں مدعی فضل اللہ سکنہ ریگی یوسفزئی نے رپورٹ میں بتایا کہ اس کا بھائی مطیع اللہ اور والد حاجی حمید اللہ گھر سے صبح کی نماز ادا کرنے کیلئے نکلے ، والد ہم سے آگے جا رہے تھے اس دوران مسلح افراد جائے وقوعہ پر پہلے سے موجود تھے جنہوں نے ہمیں دیکھتے ہی فائرنگ کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کی فائرنگ سے والد لگ کر جاں بحق ہوگیا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ شکیل ، عادل اور حبیب الرحمان پسران نثار ساکنان ریگی نے ان پر فائرنگ کی جو واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ وجہ عناد جائیداد رقم کا تنازعہ بتایا گیا ہے، پولیس نے نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مزید کارروائی شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، دہشتگردوں کے بیک وقت تین جگہوں پر حملے، پولیس چوکی پر بم پھینکے