ہماری تقسیم کا فائدہ ملک دشمن

ہماری تقسیم کا فائدہ ملک دشمن اٹھا رہے ہیں، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تقسیم کا فائدہ ملک دشمن اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے سانحہ اے پی ایس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت سیاست ایک طرف رکھ کر قومی مفاد کو ترجیح دی گئی، آج ہم ماضی سے زیادہ خطرناک دور سے گزر رہے ہیں، اے پی ایس کے واقع پر ہم نے سیاست کو ایک جانب رکھ کر نیشنل ایکشن پلان کو مانا، اور ملک سے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی تھی۔
ان کاکہنا تھا کہ افسوس کا مقام ہے کہ آج ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی کامیابی کھو بیٹھے ہیں، دہشت گردی کی آگ پھر سے جل اٹھی ہے ، ہم دہشت گردی کے خلاف ماضی کی طرح سیاسی اتفاق رائے نہیں بنا سکے۔
چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ہماری کمزوریوں کی وجہ جو بھی ہو، دہشت گرد، عالمی طاقتیں اور پاکستان کے دشمن ہماری نااتفاقی کا فائدہ اٹھارہے ہیں، ہماری تقسیم کا فائدہ ملک دشمن اٹھا رہے ہیں، ہمیں ایک بار پھر یکجا ہونا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،1زخمی ہو گیا