جعفر ایکسپریس پر حملے کیخلاف متفقہ

قومی اسمبلی اجلاس: جعفر ایکسپریس پر حملے کیخلاف متفقہ قرار داد منظور

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی اجلاس کے دوران جعفر ایکسپریس پر حملے کیخلاف متفقہ قرار داد منظور کر لی گئی۔ قرار داد وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
قراداد کے متن میں‌درج ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے واقعے اور تمام دہشت گرد واقعات کی شدید مذمت کی جاتی ہے، قومی سلامتی سے متصادم نظریات کو پھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
قومی اسمبلی میں‌پیش کردہ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوان حادثے میں جاں بحق ہونے والے معصوم شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، جبکہ ایوان سکیورٹی فورسز کی ستائش بھی کرتا ہے اور بلا تفریق رنگ و نسل عوام سے دہشتگردی کے خلاف منظم ہونے کا اعادہ کرتا ہے۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران جعفر ایکسپریس پر حملے کیخلاف متفقہ قرار داد منظور کر لی گئی۔ قرار داد وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ سے اماراتی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار