قتل مقاتلے کے مختلف واقعات

تخت بھائی، قتل مقاتلے کے مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک: تخت بھائی میں قتل مقاتلے کے مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق، ایک زخمی، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کے علاقے لوند خوڑ میں قتل مقاتلے کے مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ہسپتال پہنچا دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق پہلے واقعے میں نجی کالج کے سال دوم کے طالب علم چھ بہنوں کے اکلوتے بھائی زوہیب ولد زرباز خان نے کالج سے چھٹی کے بعد گھر جاکر نامعلوم وجوہات کی بناء پر پستول سے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا۔
دوسرے واقعے میں نامعلوم ملزمان نے شاہ ڈھنڈ کے مقام پر 40 سالہ عبدالودود ولد غلام محمد سکنہ سالاک پر فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا، اور اس کے ساتھ ہی وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لوند خوڑ پولیس نے تینوں واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  نیوزی لینڈ کا جارحانہ کھیل ،قومی ٹیم کو آخری ٹی20میں بھی شکست