جنڈولہ چیک پوسٹ پر حملہ ناکام

جنوبی وزیرستان: جنڈولہ چیک پوسٹ پر حملہ ناکام ، 10 دہشتگرد ہلاک

ویب دیسک:‌ جنوبی وزیرستان میں‌ دہشتگردی کا بڑا منصوبہ بروقت ناکام ، تمام کے تمام دس دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے، تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں‌ دہشت گردوں کا جنڈولہ چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا تے ہوئے سیکورٹی فورسز نے 10دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے اپر جنڈولہ چیک پوسٹ پر خود کش دھماکا ہوا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی فائرنگ سے متعدد خوارج ہلاک ہوگئے۔
جنڈولہ میں پاک فوج کے جنڈولہ چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا، اس دوران ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر کیمپ کے قریب خود کو اڑایا۔اس کارروائی کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا.
رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی گئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ خود کش تھا، جنوبی وزیرستان قلعہ کے باہر گیٹ پر متعدد دہشتگردوں کو ٹھکانے لگادیا گیا ہے۔جنوبی گیٹ کے باہر خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا دیا، جس میں 2 جوان زخمی ہوئے ہیں، دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
علاقے میں لڑاکا ہیلی کاپٹر گشت کر رہے ہیں اور وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہر ہفتے 5یرغمالی رہا کئے جائیںگے، غزہ جنگ بندی کا نیا منصوبہ پیش