یاسر سلیم کا جسد خاکی

جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہونیوالے یاسر سلیم کا جسد خاکی ہری پور پہنچا دیاگیا

ویب ڈیسک: جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہونے والے یاسر سلیم کا جسد خاکی ہری پور کے گاؤں چیچیاں پہنچا دیاگیا ۔
خاندانی ذرائع کے مطابق یاسر سلیم روزگار کے سلسلے میں کوئٹہ بلوچستان میں عارضی طور پر مقیم تھا جہاں جعفر ایکسپریس کے ذریعے ہری پور کے لیے روانہ ہوا تھا۔
یاسر سلیم کے سوگواران میں والدین ایک بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں۔
نماز جنازہ کل دن 11بجے آبائی گاؤں چیچیاں میں ادا کی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس اضافہ