ویب ڈیسک: پاک افغان طورخم بارڈر پر جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے جرگہ کی از نو تشکیل کردی گئی جبکہ رابطے بحال ہو گئے ۔
پاکستانی جرگہ کے سربراہ سید جواد حسین کاظمی نے اس حوالے سے بتایا کہ افغان جرگہ کے تحفظات دور کرتے ہوئے جرگہ کی از نو تشکیل کی جس میں 50ارکان شامل کئے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ افغان جرگہ کے اعتراضات کی روشنی میں جرگہ ممبران سے غیر متعلقہ افراد کو نکال کودیا گیا جس کے بعد افغان جرگہ ممبران کے ساتھ روابط بحال ہوگئے اور جرگہ ممبران کی لسٹ افغان جرگہ کو فراہم کردیا۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات لے لئے افغان جرگہ سے وقت مانگ لیا اب ٹائم مقرر کرنا افغان جرگہ کی ذمہ داری ہے، امید ہے ایک دو روز میں پاکستان اور افغان جرگہ کی نشست ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ طورخم سرحدی گزرگاہ کشیدگی کے باعث آج 20ویں روز بھی ہر قسم آمدورفت کیلئے بند ہے، 19 روز قبل افغان فورسز سرحد کے متصل پاکستانی حدود میں تعمیرات پر کشیدگی پیدا ہوئی تھی ۔
سید جواد حسین کاظمی کے مطابق کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ ہرقسم آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا، جرگہ مذاکرات کے دوران فائر بندی کا معاہدہ برقرار رہے گا ۔
