پی ایس ایل 10کی ٹرافی

پی ایس ایل 10کی ٹرافی کی منفرد انداز میں رونمائی

ویب ڈیسک: ایل پی ایس ایل سیزن 10کی ٹرافی کی کھلے سمندر میں منفرد انداز میں رونمائی کردی گئی۔
غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے پی اسی ایل 10کی ٹرافی کو بحیرہ عرب کی تہہ سے نکال کر پی اسی ایل فرنچائزز کے نمائندوں کے حوالے کیا۔
پی سی بی کے مطابق ٹرافی کا نام The Luminara Trophy رکھا گیا ہے، ٹرافی چاندی سے تیار کی گئی ہے جس میں 22 ہزار سے زائد زرکون کے پتھر استعمال کیے گئے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق یہ ٹرافی لیگ کی چمکتی ہوئی میراث اور اس کے روشن مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے۔
پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیلنٹ، لچک اور اسپورٹسمین شپ کا گہرا ذخیرہ رہی ہے۔
خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا۔
ایونٹ کا نمائشی میچ 8 اپریل کو پشاور میں ہوگا جب کہ 11 اپریل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ ہوگا۔
6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل شامل ہیں جب کہ ایونٹ کا فائنل18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی خیبر پختونخوا کی کرک و جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی واقعات کی مذمت