ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی ہم منصب سے بات کرنے کو تیار، جنگ بندی کی کوششیں تیز کرنے کا عندیہ دیدیا۔ جنگ بندی کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات بھی کی۔
امریکی صدر نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس معاہدے پر صحیح کام کرے گا، اس موقع پر ڈونلد ٹرمپ روسی ہم منصب سے بات کرنے کو پرعزم بھی دکھائی دیئے، کیونکہ انہوں نے خود کہا کہ اس سلسلے میں پیوٹن نے امید افزا بیان دیا لیکن یہ نا مکمل تھا، پیوٹن سے بات کرنا پسند کروں گا لیکن ہمیں جنگ کو تیزی سے ختم کرنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق امریکی حکام اس وقت روس یوکرین جنگ بندی کے بارے میں سنجیدہ بات چیت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور اس سمت میں ان کی کوششیں جاری ہیں، نیٹو سیکرٹری جنرل سے ملاقات کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو میرے اقدامات کی وجہ سے بہت مضبوط ہوا، میرے خیال میں گرین لینڈ کا الحاق امریکا کے ساتھ ہو جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرین لینڈ پر ایک معاہدہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں، اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اس الحاق ہو جانے کی پوری امید ہے، نیٹو سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ گرین لینڈ کی امریکا میں شمولیت پر نیٹو کو اس میں نہیں گھسیٹنا چاہتا۔
مار روئے نے ٹرمپ سے بات چیت کے دوران واضح کیا کہ ہمیں مزید ہتھیار بنانے کی ضرورت ہے، کیونکہ اس وقت ہم روس اور چین سے پیچھے ہیں۔
