ویب ڈیسک: رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا، جو یورپ، ایشیا اور افریقہ میں دکھائی دے گا، جبکہ دن ہونے کی وجہ سے پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔
رواں سال کا پہلا چاند گرہن صبح 8 بجکر 57 منٹ پر شروع ہوگا، اس لئے یہ پاکستان میں نظر نہیں ائے گا، رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب ہوگا۔
