اے ڈی پی کانفرنس بلانے

ترقیاتی سکیموں کا تعین، مشیر صحت احتشام علی کا اے ڈی پی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ترقیاتی سکیموں کا تعین کرنے کیلئے مشیر صحت احتشام علی کا اے ڈی پی کانفرنس بلانے کا فیصلہ، بند کمروں میں بیٹھ کر عوام کیلئے ترقیاتی سکیم تجویز کرنا ٹھیک نہیں، کانفرنس میں عام آدمی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مشیر صحت احتشام علی نے مالی سال 26-2025 کے ترقیاتی سکیموں کا تعین کرنے کیلئے اے ڈی پی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ بند کمروں میں بیٹھ کر عوام کیلئے ترقیاتی سکیم تجویز کرنا ٹھیک نہیں، اس لئے کانفرنس میں عام آدمی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا۔
مشیر صحت کا کہنا تھا کہ ترقیاتی سکیموں کا دور گیا، اب عوام سے پوچھا جائے گا کہ ان کے پیسے کیسے خرچ ہونے چاہئیں، وہ سکیمیں لائیں گے جن سے عام آدمی کی صحت اچھی ہو، اسے فائدہ پہنچے، اے ڈے پی کانفرنس میں ڈونرز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
انہوں نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ اب بہت ہوگیا اپگریڈیشن و تعمیراتی کام، اب ڈلیوری اور گورننس معاملات پر توجہ دینی ہے، عوام سوشل میڈیا پر بھی اے ڈے پی سکیموں سے متعلق تجاویز و آرا دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ میں پولیس وین پر بم دھماکہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا