جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں ملوث

محکمہ اینٹی کرپشن متحرک، جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں ملوث سینئر افسران گرفتار

ویب ڈیسک: محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں ملوث سینئر آفسران گرفتار کر لئے۔
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی جانب سے ضلع مانسہرہ میں ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی، ،اس دوران جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ کے اپنے اہلکار ملوث نکلے۔ انکوائری میں جنگلات کو 2 کروڑ، 98 لاکھ 36 ہزار 531 روپے نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔
مانسہرہ میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کے ہاتھ گرفتار ہونے والوں میں ڈی ایف او سرن جواد ممتاز، سابق ڈی ایف او سرن مدثر حسن، ایس ڈی ایف او جیوڑی مامون خان، رینج آفیسر محمد عالم، فارسٹ گارڈ وقار بخت، فارسٹ گارڈ رحمت علی، فارسٹ گارڈ ذیشان اور سابق فارسٹر نیاز شاہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا غزہ میں امدادی تنظیم کی گاڑی پر حملہ، 9فلسطینی شہید