ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف زرداری نجی دورے پر امارات روانہ ہو گئے، 15 مارچ تک دورے پر ہونے کی وجہ سے صدر مملکت کا منصب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کے عہدے کا چارج تین دن کیلئے 13 تا 15 مارچ سنبھال لیا۔
کابینہ ڈویژن نے اس ضمن میں باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا، یاد رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نجی دورے پر امارات روانہ ہو گئے ہیں، اس دوران یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر ہونگے۔
