جعفر ایکسپریس حملہ بارے پریس کانفرنس

ڈی جی آئی ایس پی آرآج جعفر ایکسپریس حملہ بارے پریس کانفرنس کرینگے

ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر آج جعفر ایکسپریس حملہ بارے پریس کانفرنس کریں گے، اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان بھی موجود ہونگے.
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان میں‌ پیش آنے والے دلخراش واقعہ جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج ساڑھے 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی موجود ہوں گے، پریس کانفرنس جعفر ایکسپریس حملے کے اس افسوس ناک واقعے اور سکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان حملے اور ریسکیو آپریشن سے متعلق اہم نکات بھی پیش کریں گے۔ یاد رہے 12 مارچ کو بولان میں دہشت گردوں نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ان مسافروں کی بازیابی کیلئے سیکورٹی فورسز نے ریسکیو آپریشن کیا جو کامیاب رہا.
ڈی جی آئی ایس پی آر آج جعفر ایکسپریس حملہ بارے پریس کانفرنس کریں گے، اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان بھی موجود ہونگے، اس دوعران آپریشن کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی جائے گی.

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کی نمازہ جنازہ ادا