امریکی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

مسافروں سے بھرے امریکی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: کولوراڈو ایئر پورٹ پر مسافروں سے بھرے امریکی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور ائیرپورٹ پر امریکی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ طیارے سے 178مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارہ گیٹ سی 38 پر موجود تھا اور آگ لگنے سے ہر طرف دھواں پھیل گیا، حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ اس افسوس ناک واقعے میں طیارہ بری طرح جل گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، کمسن بچی کی ہراسگی، نازیبا ویڈیوز شئیر کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار