ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ ادائیگی کا سلسلہ 20 مارچ سے شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نے تمام کاروباری حضرات سے بھی ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کی درخواست کی ہے، جس سے ملازمین کی عید الفطر کی تیاری بر وقت ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ صوبہ کے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ ادائیگی کا سلسلہ 20 مارچ سے شروع ہو جائے گا، ایسا ہی اعلان وفاق کی جانب سے بھی کیا گیا ہے۔
