یورپی یونین سفیر کی ملاقات

وزیراعظم سے یورپی یونین سفیر کی ملاقات، ٹرین حملے پر تعزیت کی

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے ملاقات کی اور ٹرین پر حملے پر اظہار تعزیت کیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرین پر حالیہ دہشتگردانہ حملے کے اظہار تعزیت پر سفیر یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا، وزیر اعظم نے ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم نے ان تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے یورپی یونین کے ساتھ مبنی شراکت داری، جی ایس پی پلس سکیم کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنمؤں نے انسانی حقوق سمیت پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سفیر یورپی یونین نے وزیراعظم شہباز شریف کو حالیہ پاکستان کے دوروں کے ساتھ ساتھ آئندہ دوروں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں اینٹی کرپشن فورس ایکٹ قانون تیار،وزیراعلیٰ بھی جوابدہ ہوں گے