دہائیوں پرانی قبریں دریافت

پشاور: سنٹرل جیل کے قریب کھدائی کے دوران دہائیوں پرانی قبریں دریافت

ویب ڈیسک: سنٹرل جیل پشاور کے قریب پلازے کی تعمیر کے لئے کھدائی کے دوران دہائیوں پرانی قبریں دریافت ہوئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے گنجان آباد علاقے سنٹرل جیل پل کے قریب پلازے کی تعمیر کے لئے کھدائی کی جارہی تھی کہ اس دوران اچانک زمین کے نیچے سے تاریخی قبریں نمودار ہو ئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تعمیرات خاموشی سے جاری تھیں اور اس کا ملبہ بھی بوریوں میں بند کر کر دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران بنیادوں کی کھدائی کے لیے کھودنے والی جگہ سے قبریں نمودار ہو گئی ہیں جوکہ کئی دہائیوں پرانی معلوم ہورہی ہیں ۔
ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ جگہ پر ڈیوٹی دینے والے محکمہ اوقاف کے ایک افسر بھی اچانک سکرین سے غائب ہو گئے ہیں جبکہ تعمیراتی کام کے لئے کھدائی بھی اسی طرح چھوڑ دی گئی۔
دوسری جانب راستے سے گزرنے والا ہر شخص دریافت ہونے والی قبر کی تصاویر اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کررہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  صدر ٹرمپ نے شہریت سے متعلق ایگزیکٹیوآرڈر پر دستخط کر دیئے