پارلیمنٹ کو قانون اور روایات

کوشش ہے پارلیمنٹ کو قانون اور روایات کے مطابق چلایا جائے ،سپیکر ایازصادق

ویب ڈیسک: سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ پارلیمنٹ کو قانون اور روایات کے مطابق چلایا جائے لیکن اپوزیشن لیڈر کو عوامی مسائل کی کوئی فکر نہیں ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کوجتنا بات کرنے کا موقع دیتا ہوں وہ مجھ پرتنقید کرتے ہیں،مجھے حوالدار کہا جاتا ہے جس پر فخر ہے انہیں صرف احتجاج کا ٹاسک دیاگیا ہے ۔
پی ٹی آئی والے ایوان کو غیر قانونی کہتے ہیں،ایوان اگر جعلی ہے تو کیا چیئرمین قائمہ کمیٹی غیر قانونی نہیں؟عمر ایوب نے کہا کہ انہیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی،عمر ایوب نے سوا گھنٹے تقریر کی۔
انہوں نے کہا کہ جب ہاؤس میں نہیں ہوں گے ا ور احتجاج کریں گے تو موقع کم ہی ملے گا،جس طرح یہ پروڈکشن آرڈر جاری کرتے تھے یا سب جیل بناتے تھے اسی کو دہرائیں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ اب بھی امید ہے کہ مذاکرات ہوں مگر وہ کسی ایک شخصیت کے لیے نہ ہوں۔

مزید پڑھیں:  مردان، عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی شہریوں کا رش بڑھ گیا